تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 27 April 2020

لاک ڈاؤن ، چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں چھوٹے کاروبار کرنے والوں کیلئے امدادی پیکیج کی منظوری متوقع ہے جبکہ صنعتوں کو بلوں کی مدمیں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں صنعتوں کوبلوں کی مدمیں ریلیف ملنے کا امکان ہے، وزیراعظم ریلیف پیکج کےتحت صنعتوں کوبجلی، گیس بلزمیں رعایت دی جائے گی۔

وزارت صنعت وپیداوار کاچھوٹا کاروبارامدادی پیکیج بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اجلاس میں اس پیکج کی منظوری متوقع ہے، اس کےعلاوہ دیگر ملکی معیشت اور اشیایہ ضروریہ کی طلب ورسد کے معاملات بھی زیرغور آئیں گے۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزارت صنعت کل ’’چھوٹا کاروبار امدادی پیکج‘‘ کا پہلا فیزپیش کرے گی، ای سی سی اور کابینہ سے منظوری کے بعدچھوٹے کاروبار اور صنعتیں مستفید ہوں گی۔

حماداظہر کا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج کےدوسرےمرحلےمیں آسان قرضوں کی فراہمی بھی زیرغور ہے، اگلے مرحلے میں کورونا سے شدید متاثر شعبہ جات کیلئےریلیف اقدامات کریں گے۔

The post لاک ڈاؤن ، چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے لیے بڑی خبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aJvXVA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو