تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 28 April 2020

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، چھوٹا کاروبارامدادی پیکیج کی منظوری متوقع

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، جس میں چھوٹا کاروبارامدادی پیکیج منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، اجلاس میں7نکاتی ایجنڈےپر غور کیا جائے گا اور کابینہ کوملک میں کوروناوائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ پارکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو ، کوروناسےمتاثرہ صحافیوں کیلئےگرانٹ اور مالی معاہدوں کی نیٹنگ کےبل2020 کی منظوری دے گی۔

کریڈٹ بیوروایکٹ2015کےسیکشن11کےتحت نوٹیفکیشن کی منظوری، سوئی ناردرن،پی پی ایل کے بورڈ کی آسامیوں پرنامزدگیوں کی منظوری اور پی ایم ڈی سی،اوجی ڈی سی ایل بورڈز آسامیوں پرنامزدگیوں کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ واپڈاکےممبرفنانس کی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی اور ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گے۔

بیروزگاراور چھوٹے کاروباری افراد کی مدد کے لیے امدادی پیکج متعارف کرادیئے گئے ہیں ، بیروزگاروں کیلئے75ارب روپے مختص کئے گئے اور فی کس12ہزار دیے جائیں گے جبکہ چھوٹےکاروباری افرادکا3ماہ کابجلی کا بل حکومت اداکرے گی، چھوٹا کاروبارامدادی پیکیج منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، جس کی منظوری متوقع ہے۔

The post وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، چھوٹا کاروبارامدادی پیکیج کی منظوری متوقع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34SnyOe
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو