کراچی : ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں مچھلی کےشکار کی اجازت مل گئی، نوٹیفکیشن میں مچھلی کی فروخت کے بعد ہاربرکی صفائی لازمی قراردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں مچھلی کےشکار کی اجازت دے دی گئی ، ایس اوپیزکےساتھ سمندر میں مچھلی کےشکارکی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مچھلیوں کے شکارکی اجازت وفاق اور صوبہ سندھ کی حکومتوں کی جانب سے مشترکہ طورپردی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرزحفاظتی اقدامات پرعملدرآمد کاحلف نامہ فراہم کریں۔
اعلامیے کے مطابق ہاربرپرسماجی فاصلے کاخیال،سینی ٹائزر، ماسک کااستعمال کیاجائے گا،ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرقانونی کاروائی ہوگی جبکہ فش ہاربر، کوآپریٹیو سوسائٹی احتیاط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی پابندہوگی ۔
نوٹیفکیشن میں مچھلی کی فروخت کےبعدہاربرکی صفائی لازمی قراردی گئی ہے اور کہا گیا کہ ایکسپورٹ سےوابستہ عملے، گاڑیوں کاداخلہ سینیٹائزر گیٹ سے ہوگا اور برآمداتی پلانٹ والےمحدودعملےکیساتھ کام کرنےکےپابند ہوں گے۔
یاد رہے وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ لاک ڈاؤن میں ماہی گیروں کیلئے بڑی خوشخبری ہے ، این سی او سی نے ماہی گیروں کیلئے جیٹیز کے استعمال کی اجازت دے دی ، ماہی گیروں کیلئےصوبوں کیساتھ سہولتوں،ایس اوپیزکانفاذ کریں گے ، جیٹیز ایس اوپیز کےتحت ہی کام کریں گی ، آفیشل نوٹیفکیشن جاری کیاجارہاہے۔
The post ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کی اجازت مل گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ztzJ8D
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box