ریاض: سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر بیرون اور اندرون ملک پروازیں بدستورمعطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹرین، بس، ٹیکسی سروس بھی بدستور معطل رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلیے سعودی عرب نے بیرون اور اندرون ملک پروازیں بدستورمعطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہنگامی بنیادپرپروازوں کی آمدورفت کی اجازت ہوگی اور ملک میں ٹرین،بس،ٹیکسی سروس بھی بدستور معطل رہے گی۔
گزشتہ روزسعودی عرب نےجزوی طورپرکرفیوختم کرنےکااعلان کیاتھا، فیصلے پر 3 رمضان سے 20 رمضان المبارک تک صبح 9 سے شام 5 بجے تک عمل درآمد ہوگا جبکہ تمام شہروں کےبرعکس مکہ مکرمہ میں کرفیومیں نرمی نہیں کی گئی۔
خیال رہے سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 1223 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں اور ملک میں اب اس مہلک وَبا کا شکار افراد کی تعداد 17522 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ 139 افراد وفات پا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ حرم مکی اور مسجد نبوی میں محدود پیمانے پر تراویح ادا کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے، نماز تراویح میں حرم مکی اور مسجد نبوی میں کام کرنے والا عملہ ہی شریک ہوتا ہے، نماز کے دوران سماجی فاصلے کے اصول پر بھی سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
The post کورونا وائرس ، سعودی عرب کا ایک اور بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Y7NMv1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box