لاہور: نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو آج طلب کر لیا
تفصیلات کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو آج مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا۔جاوید لطیف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
نیب کی جانب سے جاوید لطیف کو اپنے اور والدہ کے اثاثوں کی تفصیلات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما اس سے قبل بھی متعدد بار نیب میں بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔نیب کی تفتیشی ٹیم کو تحقیقات میں مطئمن نہ کرنے پر انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔
اس سے قبل رواں سال 7 فروری کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات نیب لاہور میں جمع کرائی تھیں۔
جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا
یاد رہے کہ رواں سال 14 جنوری کو مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا تھا۔
The post اثاثہ جات کیس: نیب نے جاوید لطیف کو آج طلب کر لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Y8jyYQ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box