تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 27 April 2020

امتیاز حسین کو صدمہ ، جواں سال بیٹے کا انتقا ل

Ahsan Imtiaz late

جرسی سٹی(اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی جرسی سٹی کی معروف سماجی شخصیت ، خاتونِ جنت سنٹر، جرسی سٹی نیو جرسی کے صدر چوہدری امتیاز حسین کے جواں سال فرزند احسن امتیاز ، سوموار کو یہاں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مرحوم کی عمر 29سال تھی ۔امتیاز حسین نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میںاپنے گھر پر ہی اپنے کمرے میں موجود تھا ، میری اہلیہ باہر گھر کا سامان لینے گئی ہوئی تھیں ۔ وہ گھر واپس آئیں تو احسن کو آواز دی ، جواب نہ آنے پر کمرے میں گئیں تو بیٹا کرسی پر بیٹھا ہوا تھا ۔ایمبولنس کو کال کی تو میڈیکل عملے نے کہا کہ بیٹا کا انتقال ہو گیا ہے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی ، پاکستان تحریک انصاف کے مقامی قائدین و ارکان نے امتیاز حسین سے ان کے جواں سال بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں اور مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

Imtiaz Hussain’s son passed away in Jersey city of hearth attack

COPO Halal Food Pantry New York


from اُردو نیوز https://ift.tt/3eRcztf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو