راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کےلیےپاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے امن مشنزکےعالمی دن کےموقع پرپیغام میں کہا کہ آج پاکستان اپنےبہادرامن دستوں کےقربانی کےجذبےکویادکرتا ہے، پاکستانی امن دستے دنیا کے دشوار گزار اور شورش زدہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت جاری رکھےہوئےہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرکےتحت عالمی امن کےلیےپاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔
واضح رہے کہ آج امن دستوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے امن دستوں کی کاوشوں اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا اعتراف کر کے انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
The post عالمی امن کےلیےپاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے،آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2045495/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box