کراچی: پاکستان میں بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی پروازوں کی جزوی بحالی پر غور کیا جارہا ہے جس کا آج (جمعے) کو نوٹم جاری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 29 غیرملکی ایئرلائنوں کو بین الاقوامی فضائی اجازت ملنے کی توقع ہے جن میں سے 25 ایئر لائنوں نے آپریشن کی حامی بھرلی ہے۔
تمام ائیرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائنز کے ایک ایک طیارے کو یومیہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی جو پاکستان سے مسافروں کو لیکر روانہ ہوسکیں گی۔
اس حوالے سے پروازوں کو معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور سماجی فاصلے کی شرط پرعمل لازم ہوگا۔ سی اے اے کی جانب سےباضابطہ نوٹم آج (جمعے) کو جاری ہونے کا امکان ہے۔
The post پاکستان میں بین الاقوامی ایئرلائنز کی پروازوں کی جزوی بحالی کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2045504/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box