نیویارک (اردونیوز) نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین (جو کہ لٹل پاکستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ) پر 14اگست کو یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے گرینڈ تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس بات کا اعلان پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک ایک نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف نیویارک (PAANY۔پانی) کی جانب سے کیا گیا ۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ تقریب مشترکہ طور پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف و اہم نمائندہ تنظیموں پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ(پانی ) ، امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (اے پی پیک ،APPAC) ، امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ (APAG) ، اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر، بروکلین ایمرج، خیبر سوسائٹی ، پاکستانی امریکن کمیونٹی آف نیویارک (پاکونی)، پاکستانی امریکن کونسل یو ایس اے ، پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن (پائیو) سمیت دیگر آرگنائزیشنز منعقد ہو گی۔
تقریب نیویارک میں سٹی اور سٹیٹ حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے جاری گائیڈ لائینز پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے منعقد کی جائے گی ۔782کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر منعقد ہونیوالی تقریب میں پاکستان کے سفارتی حکام کے علاوہ اہم امریکی شخصیات کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔تقریب میں یوم آزادی پاکستان کا کیک کاٹا جائیگا اور ”لٹل پاکستان“ بروکلین کے کونی آئی لینڈ ایونیو پر سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی ۔
یوم آزادی پاکستان کی گرینڈ تقریب کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والی تنظیموں کے قائدین چوہدری اسلم ڈھلوں ، پرویز صدیقی ، کریم وٹو، ڈاکٹراعجاز احمد اور علی رشید نے کمیونٹی کی تمام اہم تنظیموں اور ارکان کو دعوت دی ہے کہ وہ یوم پاکستان کی تقریب میں شریک ہو کر وطن عزیز کا یوم آزادی منائیں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیویارک سٹی کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے ستمبر تک شہر میں کسی بھی کمیونٹی کو ان کے یوم آزادی کے حوالے سے اس سال فیسٹول (میلے ) اور پریڈ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ تاہم پاکستانی کمیونٹی اس سال گرینڈ تقریب کی شکل میں احتیاطی تدابیر اور گائیڈ لائینز پر عمل کرتے ہوئے 14اگست کو یوم آزادی منائے گی ۔
New York’s Pakistani American community to celebrate Pakistan Independence Day and to hold a joint grand community meeting
from اُردو نیوز https://ift.tt/39wmgen
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box