اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید23مریض انتقال کرگئے جبکہ 936نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹے میں ملک میں936کورونا کیسز سامنے آئے۔
ملک میں کورونا کے ایکٹیو مجموعی کیسز کی تعدا26ہزار924ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ42ہزار436مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، ملک میں تاحال2لاکھ 75ہزار225مصدقہ کورونا کیس رپورٹ ہوچکے، سندھ میں تاحال ایک لاکھ18 ہزار824 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں
پنجاب میں تاحال92279،خیبرپختونخوامیں33510کیس سامنے آچکے ہیں، اسلام آباد میں تاحال14938کورونا کیس سامنے آچکے ہیں، گلگت بلتستان میں2010،آزاد کشمیر میں2040کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں تاحال کورونا کے11624مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،24گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے مزید23مریض انتقال کرگئے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال5865مریض جاں بحق ہوچکے ہیں،24گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے19610 ٹیسٹ کیے گئے۔
ملک بھر کے734اسپتالوں میں کورونا کے1943مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے1859وینٹی لیٹرز مختص ہیں، ملک بھر میں کورونا کے233مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال19لاکھ9ہزار846کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں : پاکستان ان چند ملکوں میں شامل ہے جس نے کرونا کی وبا پر قابو پالیا، وزیراعظم
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان میں کرونا کا دباؤ بہت کم ہوچکا ہے،3 دن میں پاکستان میں کرونا سے کم اموات ہوئیں،پاکستان ان چندممالک میں سے ہے جہاں وبا پر قابو پایا جا رہا ہے۔
The post پاکستان میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی، 23 مریض جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3g7e3Q7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box