تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 1 August 2020

کراچی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

کراچی: شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن اور اس کے ساتھی کو قتل کردیا، ملزم فائرنگ کے موقع پر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق الیاس گوٹھ سے دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے مقتولہ کے 2 بچے بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بچوں کی عمریں 5 اور 6 سال ہیں۔

ابراہیم حیدری پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 30 بور کی گولیوں کے خول تحویل میں لے لیے گئے ہیں، عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی : میاں بیوی کا غیرت کے نام پر قتل ، مقتولہ کے دو بھائی گرفتار

ادھر علی الصبح ملیر سٹی جوہر آباد میں گھر سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، دونوں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ناظم آباد کے ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی تھیں، مقتولین نے کچھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، دونوں افراد کو تیز دھار آلےسے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 50سالہ سليم سائيں جبکہ مقتولہ کی شناخت حنا کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی تھیں۔

The post کراچی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3frszkR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو