راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پیپلزلبریشن آرمی چائنہ (پی ایل اے) پاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں، ہمیں اپنے آہنی بھائیوں پر فخر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ چینی سفارتخانے کے ڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخار نے چینی وفد کا استقبال کیا، وفد کی آمد پیپلزلبریشن آرمی چائنہ کی 93ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفد کو آرمی چیف کا پیغام پہنچایا گیا۔ پیغام میں پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاک فوج اورپی ایل اےپاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں، ہمیں اپنے آہنی بھائیوں پر فخر ہے۔ اس موقع پر چینی ڈیفنس اتاشی نے آئی ایس پی آر میں تقریب پر اظہار تشکر کیا۔
چینی ڈیفنس اتاشی نے کہا کہ پاک چین فوجی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں، ہر موسم میں باہمی اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت آئی ہے، ہر شعبے میں بشمول کرونا پر قابو پانے کی بھرپورکوششیں کی گئیں۔
پاکستان میں چینی سفیر کا پیغام بھی اس موقع پر پڑھا گیا جس میں سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات میں فوجی تعلقات کی خصوصی اہمیت ہے، خطے میں امن واستحکام کیلئے باہمی تعاون جاری ہے۔
خیال رہے کہ پی ایل اے کی93ویں سالگرہ کی پروقارتقریب آئی ایس پی آرمیں منعقد کی گئی۔ ہر سال یہ تقریب اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر منعقد کی جاتی ہے۔ کرونا کے پیش نظر اس سال اس تقریب کو محدود کیا گیا، تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔
تقریب میں پیپلز لبریشن آرمی کا عالمی امن میں کردار کو فلم کے ذریعے پیش کیاگیا۔ اس موقع پرپاک چین دوستی کی عکاسی خصوصی نغمے کے ذریعے کی گئی۔
The post پاک فوج اور پیپلزلبریشن آرمی چائنہ دوطرفہ تعلقات کا اہم جز ہیں: آرمی چیف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hXucbA
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box