تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 3 August 2020

اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

hmza

کراچی : اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی، جس کی اطلاع انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا بچے کا نام محمد مصطفی عباس رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا اللہ نے مجھے اور نیمل کو ایک بیٹے محمد مصطفی عباسی سے نوازا ہے، میری دعا ہے کہ وہ اللہ کا شکر گزار بندہ ، ایک اچھا ، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللہ اس کی زندگی اور آخرت سنوار دے، دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

دوسری جانب نیمل خاور نے بھی انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کے بیٹے نے نیمل کی انگلی تھام رکھی ہے،نیمل نے تصویر کے ساتھ بیٹے کی تاریخ پیدائش 30 جولائی 2020 تحریر کی۔

View this post on Instagram

 

The most pure form of love 2665 30/07/2020

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on

یاد رہے کہ ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے رکھی گئی تھی، ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا تھا۔

The post اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2DgSHBA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو