تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 3 September 2020

کورونا کے باعث بھارت میں محصور 186 پاکستانی وطن پہنچ گئے

 لاہور:  کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں پھنسے 186 پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے راستے واپس وطن پہنچ گئے جب کہ 16بھارتی شہری بھی پاکستان پہنچے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق 200 پاکستانی شہریوں نے واپس آنا تھا تاہم 186 پاکستانی واپس پہنچ سکے،جبکہ 16 بھارتی شہری بھی پاکستان آئے۔

واہگہ بارڈر خصوصی طور پر کھولا گیا،شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جمعرات کی صبح شروع ہوا جو رات تک جاری رہا،پاک بھارت بارڈر 4بجے بند کردیا جاتا ہے تاہم اس وقت تک صرف 70 کے قریب پاکستانی ہی واپس پہنچ سکے تھے۔

بارش کی وجہ سے بھارت کی مختلف ریاستوں سے پاکستانی شہریوں کولیکر 3بسیں ساڑھے 3بجے کے قریب اٹاری بارڈرپہنچیں۔ جس پرپاکستان اور بھارت کے امیگریشن حکام نے باہمی رابطے کے بعد بارڈرکھلا رکھنے کا فیصلہ کیا۔

The post کورونا کے باعث بھارت میں محصور 186 پاکستانی وطن پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2076439/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو