حیدرآباد: ایف آئی اے نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیرقانونی طریقے سے رقم وصول کرنے والے مزید 24افسران اور ان کی بیگمات کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہیں جبکہ فاضل عدالت نے 3 خواتین افسران کو جرم ثابت ہوجانے پر سزائیں بھی سنائیں۔
سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 9 حیدرآباد کی عدالت نے ایف آئی اے کے تحت درج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غیرقانونی طریقے سے مستحقین کے نام پر پیسے وصول کرنے والی 3 خواتین افسران ناز بی بی بنت دلدار بلوچ، مسماۃ ریشمیٰ بنت علی اکبر اور مسماۃ خدایت لغاری کو جرم ثابت ہوجانے پر عدالتی وقت ختم ہونے تک عدالت میں بیٹھے رہنے اور فی کس8 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
ایف آئی اے حیدرآباد نے تینوں خواتین کے خلاف11اور 14 جولائی کو فراڈ اور جعلسازی کی ایف آئی آر درج کی تھیں۔ دوسری طرف ایف آئی اے نے مزید24سرکاری افسران اور ان کی بیگمات کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔
The post بی آئی ایس پی کے مزید 24 افسران اور ان کی بیگمات کیخلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2076442/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box