چکوال: صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں بارش کے باعث چھت گرنے کے 2 مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر چکوال کے علاقے لکھوال اور گھگھ میں بارش کے باعث دو مکانات کی چھتیں گرنے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 6 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثات میں جاں بحق ہونے والی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔
اس سے قبل گزشتہ روز صوابی کے علاقے زیدہ موسیٰ بانڈہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔
مانسہرہ: مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ دو روز قبل مانسہرہ کے علاقے اوگی حسین بانڈہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں مکان کی چھت پر مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
The post چکوال:بارش کے باعث چھت گرنے کے 2 واقعات، 8 افراد جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gZ3JJw
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box