تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 3 September 2020

بنیادی عقائد پر سودے بازی نہیں ہوسکتی، مفتی منیب الرحمن

مفتی منیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بنیادی عقائد اوردینی مسلّمات پر سودے بازی نہیں ہوسکتی۔

دارالعلوم امجدیہ میں کراچی بھر کے آئمہ و خطبائے اہلسنّت اور مساجدِ اہلسنّت کے ذمے داران کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ مفتی منیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ملک میں نہ فساد چاہتے ہیں اورنہ ہی موجودہ حالات میں ہمارا ملک کسی فساد کامتحمل ہوسکتا ہے لیکن جب سرِ عام دینی مسلّمات و مقدّسات پر جارحانہ حملے کیے جائیں تو غیور مسلمانوں کے لیے بالکل خاموش بیٹھے رہنا دینی حمیّت کے منافی ہے اہلسنّت پرامن تھے اور پرامن رہیں گے لیکن بنیادی عقائد اوردینی مسلّمات پر سودے بازی نہیں ہوسکتی۔

انھوں نے مزیدکہاکہ عوامی جلسوں اور اجتماعات میں اشتعال انگیز باتیں کبھی نہیں ہوئی یہ سب کچھ پہلی بارموجودہ حکومت کے دور میں ہوا ہے۔ ہفتہ 12 ستمبر کو صبح 10بجے مزارِ قائد اعظم سے تبت سینٹر تک عظیم الشان پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ہم الیکٹرانک مارکیٹ کے تاجروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس دن دوبجے سہ پہرکے بعد اپنی دکانیں کھولیں۔

مفتی منیب الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کی مہم میں جو مساجد زد میں آرہی ہیں ان کے لیے متبادل جگہ فراہم کرے ۔

The post بنیادی عقائد پر سودے بازی نہیں ہوسکتی، مفتی منیب الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2076426/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو