ملتان: صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران خواتین کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان سے خواتین کی تصاویر، ویڈیوز اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی،خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
یاد رہے کہ 15 جولائی کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم طاہر کے خلاف متاثرہ خاتون نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم خود کو این جی او کا نمائندہ ظاہر کر کے نوکری کا جھانسہ دیتا تھا۔ملزم نے خاتون سے شادی کا وعدہ کیا اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں۔
The post ملتان: ایف آئی اے کی کارروائی، خواتین کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31PGiyj
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box