تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 4 September 2020

پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی، 7 اموات ، 498 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کے گراف میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے ، چوبیس گھنٹے میں سات مریض جاں جبکہ کوروناکے 498 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی کل تعداد6 ہزار335 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا کی تازہ صورتحال کے اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ24گھنٹےمیں7مریض کوروناوائرس سے جاں بحق ہوئے ، کورونا سےاموات 6ہزار335ہوگئیں۔

24گھنٹےمیں کوروناکے23ہزار218ٹیسٹ کیےگئے اور کوروناکے498نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ97 ہزار512 ہوگئی ہے جبکہ کوروناکےفعال کیسزکی تعداد8ہزار909ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار41 ، پنجاب میں 97 ہزار44، خیبرپختونخوا 36میں ہزار414، بلوچستان میں 13 ہزار45، اسلام آباد میں 15 ہزار714 اور گلگت میں2 ہزار948 ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے 2لاکھ 82ہزار268 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، عوام سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

The post پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی، 7 اموات ، 498 نئے کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gZu3DA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو