لاس انجلس: ہالی ووڈ کے شہرہ آفاق فلم سیریز جیمز بانڈ کے دیوانوں کے لیے خوش خبری آگئی، سیریز کی 25ویں فلم رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سسپنس، تھرل اور ایکشن سے بھرپور جیمز بانڈ سیزن کی 25ویں فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے’ ایک بار پھر بڑی اسکرین پر آنے کے لیے تیار ہے، مداح نئی فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
فلم نو ٹائم ٹو ڈائی(No Time To Die) نومبر میں برطانیہ اور امریکا کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ مذکورہ فلم کرونا وائرس کے باعث روک دی گئی تھی، جو کہ رواں سال اپریل میں ریلیز ہونی تھی۔
فلم میں جیمز بانڈ کا کردار ایک بار پھر ڈینیئل کریگ ہی نبھا رہے ہیں، یہ جیمز بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم ہوگی، سیریز کی آخری فلم ‘اسپیکٹر’ سنہ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے’ میں بھی سیریز کی پچھلی فلموں کی طرح برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے اہلکار کو جاسوس یا ایجنٹ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے اور ہر فلم کی طرح اس بار بھی جیمز بانڈ کو خطرناک مشن پر بھیجتے وقت ’007‘ کا خفیہ کوڈ دیا جاتا ہے۔
The post جیمز بانڈ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31XkaSH
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box