تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 4 September 2020

نیب دفترحملہ کیس : کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت خارج

لاہور : سیشن عدالت نے نیب دفترحملہ کیس میں کیپٹن (ر) صفدر سمیت16لیگی کارکنان کی عبوری ضمانت خارج کردی اور کہا دہشت گردی دفعات کے بعد سیشن کورٹ درخواست ضمانت پرسماعت نہیں کرسکتی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں نیب دفترحملہ کیس میں کیپٹن(ر)صفدر سمیت 16لیگی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نےضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

کیپٹن صفدر اپنے وکلاکے ہمراہ عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے ، ،وکیل نےکہا چوہنگ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا، نیب دفتر پر حملےکا الزام بے بنیاد ہے۔

پولیس نے مؤقف میں کہا کہ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کر لی گئیں، جس پر عدالت نے کہا دہشت گردی دفعات کے بعد سیشن کورٹ درخواست ضمانت پرسماعت نہیں کرسکتی۔

عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر سمیت 16لیگی کارکنان کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت خارج ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق صرف مریم نواز کو انکوائری کیلئےبلایا گیا ،پراسیکیوٹر نے بتایا کیپٹن(ر)صفدرسمیت بڑی تعدادنیب دفترپہنچی۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا تفتیشی افسرکےمطابق سی سی ٹی وی فوٹیج ،شواہد جمع کئےگئے ، فوٹیج ،شواہدسےثابت ہوتاہے ان کا مقصدخوف پھیلانا تھا، عدالت کو بتایا گیا مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات ہیں، دہشت گردی کی دفعات ہونے پرسیشن کورٹ درخواست نہیں سن سکتی۔
.
فیصلے کے مطابق دہشت گردی کی دفعات کےبعدمتعلقہ عدالت اےٹی سی ہے، سیشن کورٹ کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت خارج کرتی ہے۔

خیال رہے سیشن کورٹ میں کیپٹن(ر)صفدر سمیت 16لیگی کارکنوں نےدرخواست دی تھی۔

The post نیب دفترحملہ کیس : کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت خارج appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gY4RgH
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو