ماسکو: روس میں تیار ہونے والی دنیا کی پہلی کرونا ویکسین رکن پارلیمنٹ نے بھی رضاکارانہ طور پر لگوالی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی رکن پارلیمنٹ اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ولادیمر زرینووسکی نے رضاکارنہ طور پر کروناویکسین لگوائی، مذکورہ ویکسین کے ٹرائل کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ولادیمر نے وہ کرونا ویکسین خود پر آزمائش کے لیے لگوائی ہے جس سے متعلق روسی صدر نے دعویٰ کیا کہ یہ دنیا کی پہلی وبا کے خلاف مؤثر ویکسین ہے، البتہ ویکسین کے مزید تجربات ابھی ہورہے ہیں۔
روس میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور 74 سالہ رکن پارلیمنٹ ولادیمر زرینووسکی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ اس کے اثرات اور نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
روس کرونا وائرس کی ایک اور ویکسین تیار کرنے کے لیے کوشاں
روسی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ہائی رسک گروپ پر ویکسین کی آزمائش نومبر یا دسمبر میں شروع کردی جائے گی۔ دوسری جانب روس ستمبر یا اکتوبر میں ایک اور ویکسین کی منظوری کی تیاری کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح روس بھی کرونا کی شدید لپیٹ میں ہے۔
The post روس: دنیا کی پہلی کرونا ویکسین سے متعلق اہم پیشرفت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3boiYuI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box