تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 2 September 2020

2 برس کے دوران دن رات عوام کی خدمت کی ہے،عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 2 برس کے دوران دن رات عوام کی خدمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے ملاقات کی جس میں حکومت کی کارکردگی اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں اشیا ضروریہ کے نرخ کم ہیں،پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے اقدامات کو خود مانیٹر کرتا ہوں،مہنگائی کےمستقل سدباب کے لیے پرائس کنٹرول اتھارٹی بنا رہے ہیں،لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارے2 برس عوامی خدمت سے عبارت ہیں، 2 برس کے دوران دن رات عوام کی خدمت کی ہے، فیصلےکرتے ہوئے ہمیشہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹیم عوام کی عدالت میں سرخرو ہے، دامن صاف ہے،پنجاب شفافیت،میرٹ،گڈ گورننس میں دیگر صوبوں سے آگے ہے۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید کا کہنا تھا کہ پنجاب سے ون مین شو کے منفی کلچر کے خاتمے کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے،آپ نے تمام فیصلے اجتماعی طور پر عوام کے مفاد میں کیے، تنقید برائے تنقیدکی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے بڑھایا۔

The post 2 برس کے دوران دن رات عوام کی خدمت کی ہے،عثمان بزدار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lNLydo
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو