کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں پولیووائرس کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا، محکمہ صحت نے تصدیق کردی۔
تفصلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ پشین کی یوسی علی زئی کے 34ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچے کے ٹیسٹ 19 اور 20 اگست کو لیے گئے تھے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ بچے کا تعلق پولیو قطرے پلانے سے انکاری خاندان سے ہے، بلوچستان میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔
رواں سال جولائی سے ستمبر کے آغاز تک بلوچستان میں پولیو کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 15 جولائی کو پشین میں 24 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ پولیو کے حوالے سے سال 2019 پاکستان کے لیے بدترین رہا تھا جب ملک بھر میں 146 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے، پولیو کی یہ شرح سنہ 2014 کے بعد بلند ترین تھی کیونکہ اس سے قبل 2014 میں پولیو وائرس کے 306 کیسز سامنے آئے تھے اور یہ شرح پچھلے 14 سال کی بلند ترین شرح تھی۔
The post بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jQtLkl
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box