تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 3 September 2020

امریکا میں کروناویکسین کب متعارف کرائی جائے گی؟ خبر آگئی

واشنگٹن: امریکا میں کروناویکسین کی تیاری حتمی اور اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، حکومت نے رواں سال نومبر تک ویکسین متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن حکومت نے 3 نومبر کے صدارتی انتخابات سے پہلے کرونا ویکسین متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کررکھا ہے جس سے متعلق حکمت عملی بھی مرتب کرلی گئی۔

امریکا کے وبائی امراض کنٹرول کرنے والے ادارے (سی ڈی سی) نے اپنے خط کے ذریعے تمام امریکی ریاستوں کے گورنروں کو ویکسین سے متعلق حکمت عملی سے آگاہ کردیا اور تیار رہنے کی بھی اپیل کی ہے۔

سی ڈی سی نے تمام ریاستوں کو یکم نومبر تک کرونا ویکسین کی تقسیم کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔

کروناوائرس ویکسین کی تیاری کے لیے امریکا کا بڑا معاہدہ

خط کے ذریعے سی ڈی سی کے ڈائریکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے تمام ریاستوں سے تعاون کی اپیل کی ہے، متن میں کہا گیا کہ ویکسین کی تقسیم میں ریاستی حکومتیں ہرممکن تعاون کریں۔

خیال رہے کہ امریکی حکومت ممکنہ طور پر نومبر میں اپنی کرونا ویکسین متعارف کرائے گی، ویکسین پہلے وائرس کا شکار طبی عملے، قومی سلامتی کے اہلکاروں اور نرسنگ ہوم کے افراد اور اسٹاف کو لگائی جائے گی۔

The post امریکا میں کروناویکسین کب متعارف کرائی جائے گی؟ خبر آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2DrByoY
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو