کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے متعلق ڈی ایچ اے، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔
سندھ ہائی کورٹ میں ڈی ایچ اے سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے متعلق ڈی ایچ اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ حالیہ بارش میں ڈ ی ایچ اے کے مکینوں کو سخت اذیت اور کرب کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈی ایچ اے نے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمے داری بھی پوری نہیں کی۔ ڈی ایچ اے میں رہنے والوں کو بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ پانی گھروں میں داخل ہونے سے املاک کو بھی نقصان پہنچا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ ڈی ایچ اے میں پانی کی نکاسی اور مربوط نظام قائم کیا جائے۔ نکاسی آب کا جدید نظام بنانے کے لیے ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔ ڈی ایچ اے میں فوری طور پر برساتی نالہ بنایا جائے اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔
عدالت نے ڈی ایچ اے، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو آیندہ سماعت پر جواب دینے کی ہدایت کردی۔
The post برساتی پانی کی عدم نکاسی، ڈی ایچ اے، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر کو نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2076433/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box