اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی واتحادی سینیٹرز کی ملاقات آج ہوگی ، جس میں عمران خان سینیٹرزکوایف اے ٹی ایف سمیت اہم قانون سازی پرہدایت دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی واتحادی سینیٹرزکوآج طلب کرلیا، پی ٹی آئی واتحادی سینیٹرزکی ملاقات آج سہ پہرساڑھے 4بجےہوگی، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان سینیٹرزکےمسائل سنیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سینیٹرزکوایف اےٹی ایف سمیت اہم قانون سازی پرہدایت دیں گے۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی وپارٹی ترجمانوں کااجلاس ہوا تھا ، جس میں شاہ محمود قریشی نے ایف اےٹی ایف قانون سازی میں اپوزیشن کےکردارپرگفتگو کی۔
وزیراعظم نے ایف اےٹی ایف پراپوزیشن کاکردارقوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے، پاکستان بلیک لسٹ میں شامل ہو، اپوزیشن نےحکومت کوبلیک میل کرنےکیلئےقانون سازی روکی۔
.
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف اےٹی ایف سےمتعلق اپوزیشن اوربھارت ایک پیج پرہیں، ہرجمہوریت میں اپوزیشن کاملک کےلیےاہم کردارہوتاہے، اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانےکیلئےملک کونقصان پہنچارہی ہے، اپوزیشن اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں ذاتی مفادکی ترامیم چاہتی ہے۔
The post ایف اےٹی ایف بل ، وزیراعظم نے پی ٹی آئی واتحادی سینیٹرز کو آج طلب کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2DssvUU
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box