تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 1 October 2020

نیشنل شوٹنگ: اولمپئن شوٹر خرم انعام نے ایک بار پھر اپنی دھاک بٹھا دی

جہلم: نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں اولمپئن شوٹر خرم انعام ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ جاری ہے، خرم انعام کی 3 سال بعد شوٹنگ رینج میں انٹری ہوئی، اور بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکیٹ اولمپک ایونٹ میں میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

چیمپئن شپ کے اسکیٹ اولمپک ایونٹ میں خرم انعام نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

دریں اثنا شوٹر میر عثمان چند اپنے ہی ریکارڈ کو بہتر کرتے ہوئے پہلے نمبر پر رہے، جبکہ نیوی کے کھلاڑی آصف کی دوسری پوزیشن رہی۔

ٹیم ایونٹ میں نیوی کا نمبر پہلا ہے۔ آرمی دوسرے اور سندھ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب چیمپئن شپ کے سینٹر فائرپسٹل ایونٹ میں نیوی پہلے آرمی دوسرے اور پاکستان ائیرفورس کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔

نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں شوٹنگ سے متعلق مختلف کیٹگری کے کھیل جاری ہیں۔

The post نیشنل شوٹنگ: اولمپئن شوٹر خرم انعام نے ایک بار پھر اپنی دھاک بٹھا دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jo8f6y
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو