تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 1 November 2020

کرکٹ جنوبی افریقہ کا 4رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد: کرکٹ جنوبی افریقہ کا 4رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد ملک میں جنوبی افریقی ٹیم کے دورے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لے گا۔

تفصیلات کے کرکٹ جنوبی افریقہ کا 4رکنی وفد اسلام آباد میں ہے، وفد کی قیادت کرکٹ آپریشنزمنیجر موکاش گیجر کررہے ہیں۔ جبکہ اسٹیفن گریک، محمدزونیداور روری اسٹین بھی وفد کا حصہ ہیں۔

اسلام آباد پہنچنے پر جنوبی افریقی کرکٹ کے 4رکنی وفد کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا۔ ٹیسٹ نتائج منفی آنے پر وفد اسلام آباد میں سرگرمیوں کا آغاز کرے گا۔ وفد کل راولپنڈی میں پاکستان اور زمبابوے ون ڈے میچ بھی دیکھے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ برس جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وفد مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔

مشاہدے اور جائزے کے بعد وفد اپنی رپورٹ کرکٹ جنوبی افریقہ کو فراہم کرے گا، بعد ازاں دونوں ٹیموں کے درمیان ممکنہ سیریز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم بھی آئندہ برس اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) تصدیق کرچکا ہے۔ قومی ٹیم کا اپریل میں ہونے والا دورہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پر مشتمل ہوگا، تینوں ون ڈے آئی سی سی مینز ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

The post کرکٹ جنوبی افریقہ کا 4رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oM4FGo
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو