اسلام آباد: وزارت اوور سیز اور معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ہاؤسنگ پلاٹس پر قابض مافیا کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کا 30 سال پرانا منصوبہ بحال کر دیا جس سے اوور سیز پاکستانیوں کی کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوگئی۔
30 سال تک کھٹائی میں پڑنے والا منصوبہ 90 کی دہائی میں شروع کیا گیا تھا، اوور سیز پاکستانیوں کو بھاری سرمایہ کاری کے باوجود پلاٹس الاٹ نہیں کیے گئے تھے۔ قبضہ مافیا کی ہٹ دھرمی اور ماضی میں حکومتی بد انتظامی سے سرمایہ کاری خطرے میں تھی۔
تاہم اب حکومت نے ایف ڈبلیو او کے تعاون سے قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن مکمل کر لیا، 2 سال میں بجلی، پانی اور گیس سمیت نئے راستوں کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی۔
او پی ایف میں تعمیراتی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اوور سیز پاکستانیوں کے لیے او پی ایف ہوم اور اپارٹمنٹس کی تعمیر جلد شروع کردی جائے گی۔
او پی ایف ہاؤسنگ اسکیم کے پلاٹس 3 دہائیوں بعد آج مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔
The post زلفی بخاری نے اوور سیز پاکستانیوں سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2GplqpG
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box