تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 4 November 2020

40 ہزار غیر مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوالیے

ٹورنٹو : پاکستان ہائی کمیشن اٹاوا اور قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو میں منعقدہ ویبی نار میں بتایا گیا کہ 40 ہزار غیرمقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوا لیے ، روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار نئے اکاؤنٹس کھولے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے موضوع پر ویبی نار کا اہتمام کیا گیا ، پاکستان ہائی کمیشن اٹاوا اور قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو نے اہتمام کیا۔

ویبی نار میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات فوائد سے آگاہ کیا گیا اور ملکی ترقی میں ترسیلات زر کے کردار پر روشنی ڈالی گئی، جس میں بتایا گیا کہ 40ہزار غیرمقیم پاکستانیوں نےروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوا لیے ، روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار نئے اکاؤنٹس کھولے جا رہے ہیں۔

ویبی نار میں بتایا گیا کہ گزشتہ 10سالوں میں بھجوائی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 10.10 فیصد اضافہ ہوا، یہ اضافہ بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش اور فلپائن کی ترسیلات زر سے بہتر ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال 23.12 ارب ڈالر ترسیلات زر بھجوائیں ، ترسیلات سے ملک کو درپیش 23.18 ارب ڈالر تجارتی خسارہ کو پورا کرنے میں مدد ملی۔

خیال رہے ڈیجیٹل روشن پاکستان اکاؤنٹس پروگرام کی مدد سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک میں باآسانی سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے اس پروگرام کا افتتاح 10 ستمبر کو کیا تھا۔ پروگرام کے آغاز کے بعد بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ سہولت حاصل ہو گئی کہ وہ سمندر پار کسی بھی ملک میں رہتے ہوئے پاکستان کے 8 بڑے بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں۔

The post 40 ہزار غیر مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوالیے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/364MfZ0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو