تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 4 November 2020

سعودی عرب میں بڑا فیصلہ

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں عمرہ زائرین کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں ملک کے اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے زور دیا کہ بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور کیا گیا۔

شاہ سلمان نے امیر کویت کی جانب سے موصول ہونے والے مکتوب کے بارے میں کابینہ کو بتایا۔ اس دوران ٹی 20 کے تحت منعقد ہونے والے کانفرنس کو بھی سراہا گیا۔ کابینہ نے امکان ظاہر کیا کہ ٹی 20 اجلاس سے جی 20 ممالک کرونا کے انسداد کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق رائے کرتے ہوئے ہم آہنگ کوششیں جاری رکھیں گے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کردیا

آن لائن کابینہ اجلاس میں اراکین نے بی 20 کانفرنس کا بھی جائزہ لیا جس میں جی 20 ممالک نے معیشت اور تجارت سمیت عالمی اقتصادی حالت میں بہتر کے متعدد پہلوؤں پر غور کیا ہے۔

دوران اجلاس عمرہ زائرین اور کرونا صورت حال پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اراکین نے اتفاق کیا کہ سعودی عرب آنے والے تمام زائرین کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔

The post سعودی عرب میں بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2I6Bb5B
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو