واشنگٹن/لندن/ انقرہ: عالمی کرونا وبا کے دنیا بھر میں وار جاری ہیں، مہلک وائرس کی دوسری لہر بھی شدت دکھا جارہی ہے، کرونا متاثرین کی تعداد 6 کروڑ25 لاکھ ہوگئی۔
دنیا کے مختلف ممالک کو کرونا کی دوسری لہر کا سامنا ہے، پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں بھی وبا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ بھارت میں 24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار کیسز سامنے آئے۔ اسی طرح ترکی میں ایک دن میں 30 ہزار سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے۔ برطانیہ میں ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔
برطانیہ میں 24 گھنٹے میں ریکارڈ 15 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 479 اموات ہوئیں۔
برطانوی دارالحکومت لندن میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج ہوا اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھگڑے بھی ہوئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث ان کی روزمرہ زندگی متاثر ہورہی ہے۔
امریکا میں وائرس بے قابو ہوگیا ہے۔ 24گھنٹے میں ریکارڈ 2لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ امریکی ریاستیں کیلی فورنیا اور ٹیکساس سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے۔ ریاست کولوراڈو کے گورنر بھی وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
امریکا میں کرونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ ہوگئی۔
The post دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 6 کروڑ 25 لاکھ ہوگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KEN2sr
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box