کوئٹہ/لاہور: صوبہ بلوچستان اور پنجاب میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہونے جارہے ہیں، متعلقہ انتظامیہ نے مہم کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کے دوران25لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ انسدادپولیو مہم میں 10ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اسی طرح پنجاب میں بھی انسداد پولیو کی 5 روزہ خصوصی مہم کل سے شروع ہوگی، ڈھائی لاکھ سے زیادہ افسر اور اہلکار مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران بہتر کارکردگی پر متعلقہ اضلاع کو انعام دیں گے، مہم مؤثر بنانے کے لیے مزید 2 ہزار ویکسینیٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم پر خصوصی توجہ دی جائے، پولیو ہمارے لیے قومی چیلنج ہے، ہر صورت قابو پانا ہے، مہم کے دوران اعداد و شمار میں گڑبڑ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، مہم نتیجہ خیز بنانے کے لیے 3500 مائیکرو پلان تیار کیے گئے ہیں، ڈھائی لاکھ سے زیادہ افسر اور اہلکار مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ایک کروڑ 92 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔
The post پنجاب اور بلوچستان میں انسداد پولیو مہم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mhLyCB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box