لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کےانٹرویوکوغلط رنگ دینےکی کوشش کی جارہی ہے، نوازشریف نے بھی یقیناً ثبوتوں کی بنیاد پر ہی نام لئے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکے انٹرویو پر پی پی رہنما قمرزمان کائرہ بے وضاحتی بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کےانٹرویوکوغلط رنگ دینےکی کوشش کی جارہی ہے، جمہوریت،سول بالادستی کیلئےپی پی کی 3نسلوں کی جدوجہد ہے، سول بالادستی کی جدوجہدمیں اپنے2عظیم لیڈر،ہزاروں جیالےکھوئے.
قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کاجنم بھی پی پی کی اےپی سی کےمشترکہ اعلامیہ سےہوا، بلاول بھٹوکابیانیہ پی ڈی ایم کے ایجنڈے کا تسلسل ہے، پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنےوالےناکام ہوں گے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بلاول کی نواز شریف سے ملاقات نہ ہوسکی، بلاول بھٹو نوازشریف سےتمام موضوع پربات کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے متفقہ ایجنڈے کے ساتھ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی کیلئےصرف2018کےانتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی، پی پی اسٹیبلشمنٹ کی دھاندلی کی 40سال سے زیادہ شکار ہے، نوازشریف نے بھی یقیناً ثبوتوں کی بنیاد پر ہی نام لئے ہوں گے۔
The post ‘بلاول بھٹو کے انٹرویو کوغلط رنگ دینےکی کوشش کی جارہی ہے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eBGWE1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box