اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد میں یونیورسٹی اور اسپتال سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور میونسپل اسٹیڈیم میں جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد کا دورہ کریں گے، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔
عمران خان اپنے دورے میں یونیورسٹی اور اسپتال سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور حافظ آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے، میونسپل اسٹیڈیم میں جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
وزیراعظم کی آمد پر ضلع حافظ آباد میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے حسن ابدال میں ریلوے اسٹیشن کا افتتاح اور خیبرپختونخوا کے شہریوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کا عملی آغاز کیا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ موٹر وے، ایکسپریس کی وجہ سے سوات بالکل بدلنے والا ہے، کے پی میں صحت سہولت کارڈ سے شہری 10 لاکھ تک علاج کرا سکے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ صرف سیاحت ترقی کرلے تو کبھی آئی ایم ایف نہیں جانا پڑے گا ، خواہش ہے کہ پاکستان ایسا ملک بنے کہ کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔
The post وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد میں یونیورسٹی اور اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3p919X0
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box