تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 1 November 2020

اہم وزیر نے کروناوائرس کو شکست دے دی

لاہور: وزیرصحت پنجاب وتجارت میاں اسلم اقبال کروناوائرس سے صحت یاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا کروناٹیسٹ منفی آگیا جس پر انہوں نے اللہ کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں کرنے والوں کے لیے بھی نیک تمنائیں ظاہر کیں۔

اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کرونا کی بیماری سے صحت یاب ہوگیا، عوام کے ساتھ کھڑا ہوں، کسی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

خیال رہے کہ 5 اکتوبر کو پنجاب کے دو وزرا وزیر صعنت و پیداوار میاں اسلم اقبال اور وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

کورونا کی دوسری لہر، پنجاب کے 2 وزرا کورونا وائرس کا شکار

کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر صنعت و تجار ت پنجاب اور وزیر زراعت نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا اور عوامی سرگرمیاں بھی منسوخ کر دی تھیں۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ حسین جہانیاں گردیزی کی طبیعت بھی بہتر ہورہی ہے۔

The post اہم وزیر نے کروناوائرس کو شکست دے دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35Q80vs
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو