اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ترک وزیرانصاف سے ترکی میں زلزلے سے جانی نقصان پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان اپنے ترک بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ترکی میں زلزلے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
فروغ نسیم اور ترک وزیرانصاف عبدالحمت گل کے درمیان فرانسیسی صدر کے بیان اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے مسئلے پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنے ترک بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے، ترکی نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب میں پاکستان سے تعاون کیا، پاکستانی عوام ترک تعاون کوفراموش نہیں کرسکتے۔
ترک وزیرانصاف عبدالحمت گل کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے پاکستان اور ترکی غیرمشروط دوست اور بھائی ہیں، تحریک خلافت کے دوران مدد اور تعاون کبھی نہیں بھول سکتے، 2016کی ناکام بغاوت کے بعد پاکستان کا تعاون گراں قدررہا۔
عبدالحمت گل نے مزید کہا پاکستان کی وزارت قانون نے غیرمعمولی انداز میں کلیدی تعاون فراہم کیا جبکہ دونوں وزرائے قانون نے جلد ایک دوسرے کے ممالک کے دوروں پر اتفاق کیا۔
The post ترکی میں زلزلہ : ‘پاکستان اپنے ترک بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34PemvG
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box