ریاض : سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر حکومت نے تمام احتیاطی تدابیر اور مؤثر حفاظتی اقدامات کیے ہوئے ہیں تاہم اس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن جیسے اقدام کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
اس حوالے سے سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشھلوب نے کہا ہے کہ جب بھی ضرورت پڑے گی ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا اور یہ فیصلہ متعلقہ کمیٹی کی سفارش پر ہی ہوگا۔
یہ بات انہوں نے ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان سے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندوں کی جانب سے کورونا وائرس کی دوسری لہر کی صورت میں حفاظتی انتظامات گے حوالے سوال کیا گیا تھا۔
جس کا جواب دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الوقت موسم تبدیل ہو رہا ہے، گرمی رخصت ہو رہی ہے اور موسم سرما آرہا ہے، اس موقع پر معاشرے میں خاندانی تقریبات بڑھ گئی ہیں ایسے میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات بہت ضروری ہیں جبکہ بعض لوگ احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں لاپروائی برتنے لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سکیورٹی اداروں نے ایک اچھی بات یہ نوٹ کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے سلسلے میں سماجی شعور مضبوط ہوا ہے۔
دوسری جانب منفی صورت حال یہ ابھرنے لگی ہے کہ جس طرح ایس او پیز کی پابندی کی جارہی تھی اب لوگ اس میں کوتاہی برتنے لگے ہیں، کئی لوگوں نے حفاظتی ماسک پہننا بند کردیا ہے جبکہ تقریبات کے حوالے سے بھی خلاف ورزیاں ہونے لگی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سب لوگ، افراد ہوں یا ادارے احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔ اور یہ بات یاد رکھیں کہ حالات کے معمول پر آنے کا مطلب یہ نہیں کہ خطرہ ٹل گیا ہے، ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
The post سعودی عرب میں کورونا لاک ڈاؤن کب نافذ کیا جائے گا ؟ اہم خبر آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38j2Qv1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box