تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 6 November 2020

گستاخانہ خاکوں کیخلاف ملک بھر میں ریلیاں، مظاہرے جاری

 لاہور /  اسلام آباد:  فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے متنازع بیانات کیخلاف لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ،پشاور،کوئٹہ سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جمعے کے روز بھی جاری رہا۔

مظاہرین نے حکومت پاکستان سے فرانسیسی سفیر ملک بدر کرنے، فرانس کے ساتھ تمام تر سفارتی، تجارتی، سیاسی تعلقات ختم کرنے، فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

تحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان نے ملک بھر کی ہزاروں مساجدمیں مذمتی قراردادیں پاس کرائیں اورعوام سے فرانسیسی اشیا کے مکمل بائیکاٹ کی اپیل کی۔ ورلڈپاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے لاہور میں مسلم مسجد، لوہاری گیٹ اوردیگر علاقوں میں مظاہروں کے دواران فرانسیسی صدر کے پتلے اورتصاویر کو بھی نذرِ آتش کیا۔ وکلا نے ضلع کچہری اسلام آباد میں فرانس کا جھنڈا احتجاجاََ رستوں میں زمین پر پینٹ کر دیا۔ ہارون آباد،پتوکی میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔

 

The post گستاخانہ خاکوں کیخلاف ملک بھر میں ریلیاں، مظاہرے جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2102392/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو