تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 6 November 2020

حکومت ناکام، فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں، فضل الرحمن

 لاہور /  پشاور:  جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے، جو حالات چل رہے ہیں ان کا تقاضا ہے کہ شفاف انتخابات فوری کرائے جائیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے ضلع لاہور کی مجلس عاملہ اور تمام تحصیلوں کے امرا ونظما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے، جو حالات چل رہے ہیں ان کا تقاضا ہے کہ شفاف انتخابات فوری کرائے جائیں، ملکی معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے،مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے، عام آدمی گھر میں بے بس ہو کر بیٹھ گیا، عوام خود کشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن نا اہل اور مسلط شدہ سلیکٹڈ حکمران سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں،

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ فرانسیسی صدرکے بیانات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، عوام فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ اور تاجر فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے منسوخ کریں۔

لاہور میں پر امن کسانوں پرلاٹھ چارج اورگرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں جمہوری حکومت نہیں، اپنے مطالبات کے حق کے لیے بھی احتجاج برداشت نہیں ہے۔

دوسری جانب انہوں نے گزشتہ روز جامعہ زبیریہ دیر کالونی کا دورہ کیا اور مدرسے کے مہتمم مفتی رحیم اللہ حقانی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، انھوں نے طلبا سے خطاب میں کہا کہ مدرسے میں ہونے والے واقعات سے تمام علمااور طلبا رنجیدہ ہیں۔

The post حکومت ناکام، فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں، فضل الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2102396/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو