کراچی: ملیرسٹی انویسٹی گیشن پولیس نے 2بہنوں کی شارٹ ٹرم گڈنیپنگ میں ملوث اینٹی کارلفٹنگ سیل لانڈھی میں چھاپہ مار کرتعینات ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتارکرلیا۔
ملیر سٹی انویسٹی گیشن کے انچارج انسپکٹرظاہر شاہ نے بتایا کہ 21اکتوبر کو ملیر کے علاقے گھانچی مارکیٹ میں پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں نے دوبہنوں ساجد ہ اورحمیدہ کواغواکرلیا اور انھیں مختلف مقامات پرگھوماتے رہے تھے اور ان کی رہائی کے لیے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا تاہم آخر میں پولیس اہلکاروں نے 15ہزار،سونے کی بالیا اور سونے کی چین وصول کی اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے پولیس موبائل نمبر SPD332معلوم کیا اور اس حوالے سے اینٹی کارلفٹنگ سیل لانڈھی میں چھاپہ مار کر ہیڈ کانسٹبل لیاقت کو گرفتارکرلیا ، انسپکٹر ظاہر شاہ نے بتایا کہ اس واقعے میں اے سی ایل سی لانڈھی کا سب انسپکٹر عرفان کاظمی، تین اہلکار اور دو پرائیوٹ افراد بھی ملوث ہے واقعے کے بعد سے سب انسپکٹر اور تین اہلکار اپنے دفتر لانڈھی اے سی ایل سی سے فرار ہے۔
The post شارٹ ٹرم کڈنیپنگ، اینٹی کارلفٹنگ سیل لانڈھی میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2102399/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box