تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 4 November 2020

روسی صدرکی وزیراعظم کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد : روسی صدرپیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی، وزیراعظم سربراہ اجلاس میں بذریعہ ویڈیولنک خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس10نومبرکوروس میں ہو گا، روسی صدرپیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس اجلاس کی میزبانی اور پاکستان،چین سمیت رکن ممالک شرکت کریں گے، چینی صدرشی جن پنگ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان سربراہ اجلاس میں بذریعہ ویڈیولنک خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کورونا کی دوسری لہرکے باعث اجلاس ورچوئل انداز میں منعقد ہوگا، کورونا، افغان مسئلے سمیت اہم تنازعات اور دہشت گردی اجلاس کے اہم موضوعات ہوں گے جبکہ انسانی و منشیات اسمگلنگ،منظم وسائبرجرائم پربھی گفتگوہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 مبصرممالک افغانستان،بیلاروس،ایران،منگولیا بھی شرکت کریں گے جبکہ تنظیم کے مذاکراتی شراکت دارممالک آرمینیا،آذربائیجان ، کمبوڈیا،نیپال،سری لنکا،ترکی کی بھی شرکت متوقع ہے۔

The post روسی صدرکی وزیراعظم کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3l1hWsi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو