تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 5 November 2020

جدہ ایئرپورٹ سے اہم خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب میں جدہ ایئر پورٹ پر 8 نومبر کو سونے کے زیورات کی نیلامی ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ کسٹم کا کہنا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ پر 8 نومبر بروز اتوار کو سونے کے زیورات کی کھلی نیلامی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق کسٹم حکام نے اپنے بیان کے ذریعے نیلامی میں حصہ لینے والے افراد کو پابند کیا ہے کہ انہیں 1 لاکھ ریال کا مصدقہ چیک جمع کرانا ہوگا۔

سعودی محکمہ کسٹم نے یہ بھی کہا ہے کہ نیلامی میں کامیاب بولی پر نیلامی کی کل رقم محکمہ کسٹم کے اکاونٹ میں جمع کرانی ہوگی، نیلامی میں زیورات حاصل کرنے والے کو محکمے کو 2.5 فیصد کمیشن دینا ہوگا۔

دریں اثنا خریدار کو پانچ روز کے اندر اندر مقررہ فیس ادا کرکے سامان نکالنا ہوگا۔

محکمے نے متنبہ کیا ہے کہ پانچ روز سے زیادہ گزر جانے پر زیورات کا کرایہ وصول کیا جائے گا جبکہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سونے کی دوبارہ نیلامی بھی ہوسکتی ہے۔

The post جدہ ایئرپورٹ سے اہم خبر آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/354Jxn7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو