تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 5 November 2020

وزیراعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا

اٹک: وزیر اعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا اور سکھ یاتریوں کیلئے تیارکی گئی ٹرین کا معائنہ بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں ریلوے اسٹیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں وزیراعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا اور سکھ یاتریوں کیلئے تیارکی گئی ٹرین کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر گورنرکے پی شاہ فرمان، وزیرریلوے شیخ رشید اور ملک امین اسلم بھی عمران خان کے ہمراہ موجود تھے، وزیراعظم کوحسن ابدال ریلوےاسٹیشن پرمختلف سہولتوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔

ریلوےاسٹیشن اپ گریڈیشن منصوبہ سیاحت کیلئے بھی اہمیت کا حامل ہے، حسن ابدال ریلوےاسٹیشن کواپ گریڈکرکےمزیدبہترسہولتیں دی گئی ہیں ، ریلوےاسٹیشن پرسکھ یاتریوں کوبھی بہترین سہولتیں میسرہوں گی۔

خیال رہے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کو 300 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیاگیا ہے، یہ اسٹیشن 2 فلورز پر مشتمل ہے، جن میں گراﺅنڈ فلور اور فرسٹ فلور شامل ہیں اور اس کا کَورڈ ایریا 24 ہزار 502 مربع فٹ ہے۔

ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت کے لیے صاف اور ٹھنڈے پانی کے پلانٹ لگائے گئے ہیں، اس کے علاوہ ویٹنگ ایریا کے ساتھ کیٹین/کیفے بھی تعمیر کیاگیا ہے۔

حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایک نیا ٹیوب ویل بھی لگایا گیا ہے۔

ریلوے اسٹیشن کی 1 لاکھ ایک ہزار 610 مربع فٹ پر مشتمل باﺅنڈری کو بھی بہتر بنایا گیا ہے جبکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 300 کے وی کا ایک جنریٹر بھی نصب کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑے۔

The post وزیراعظم عمران خان نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32kEtsZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو