تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 5 November 2020

پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں، روسی دستہ پاکستان پہنچ گیا

راولپنڈی :پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے روسی دستہ پاکستان پہنچ گیا ، پاک روس دروزبہ 5 مشقیں 2ہفتےجاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اورروس کی مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ 5 پاکستان میں ہوں گی ، روسی فوجی دستہ مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے، مشقیں 2 ہفتےجاری رہیں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مشقوں میں روسی اسپیشل فورسزکادستہ شرکت کررہاہے، مشقوں میں انسداددہشتگردی کےتجربات کاتبادلہ کیا جائےگا جبکہ اسکائی ڈائیونگ،یرغمالیوں کی رہائی کیلئےآپریشنزمشقوں کا خصوصی پہلو ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دروزبہ کے عنوان سے پہلی مشق2016 اور تیسری 2018 میں پاکستان میں ہوئیں جبکہ دوسری اور چوتھی مشقیں 2017 اور 2019 میں روس میں منعقد ہوئی تھیں۔

خیال رہے ستمبر 2016 کے آغاز میں روس کی آرمی کے کمانڈر ان چیف جنرل اولیگ سالو کوو نے ان مشقوں کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان اور روس کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں پہاڑی علاقے میں ہوں گی۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک میں دفاع تعاون بڑھانے کا باقاعدہ سلسلہ 2014 میں اس وقت شروع ہوا تھا،جب روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئے گو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اسی دورے میں ماسکو اور اسلام آباد نے دفاعی معاہدے پر دستخط بھی کیا تھا۔

The post پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں، روسی دستہ پاکستان پہنچ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2IacYLJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو