کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت ہونے والے جلسے تبدیلی کی نشاندہی کررہے ہیں۔
ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ حکومت کی کرسی ہل رہی ہے، عوامی نیشنل پارٹی حکومت سے علیحدہ ہوجائے تووزیراعلیٰ کی گاڑی زرغون روڈ سے بلوچستان اسمبلی تک نہیں پہنچ پائیں گے، ہم کنٹینر پر تبدیلی کے نعرے نہیں لگاتے عوام کے مسائل اجاگرکیے ہیں، پشاور، ملتان اور لاہور کے جلسے بھی ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ میں ہونے والے جلسے تبدیلی کی نشاندہی کررہے ہیں۔
The post پی ڈی ایم کے جلسے تبدیلی کی نشاندہی کررہے ہیں، اختر مینگل appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2101575/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box