اسلام آباد: بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ 2 روزہ دورے پاکستان پہنچ گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بوسنیا کے صدر 17 رکنی وفد کے ہمراہ پرواز ٹی کے 710 پر استنبول سے اسلام آباد پہنچے، صدر بوسنیا وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے مکہ مکرمہ میں بوسنیا کے صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔
دفتر خارجہ کے مطابق صدر شفیق جعفرووچ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ، مشیر تجارت و سرمایہ کاری سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بوسنیا ہرزیگوینا کے صدارتی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، یہ وفد خیبر پختون خواہ کے شہر مردان بھی گیا تھا جہاں اس نے تاریخی تخت بھائی، بدھ مت آثار قدیمہ اور مردان بازار کا دورہ کیا۔
The post بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ پاکستان پہنچ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/388Bs2x
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box