اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے 17 سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے، ایک روز میں 63 مریض کرونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 63 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہزار 992 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 776 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 85 ہوچکی ہے۔
ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 599 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 4 لاکھ 25 ہزار 494 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 30 ہزار 666 ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.79 فیصد ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک کے 615 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 259 مریضوں کی حآلت تشویشناک ہے۔
The post کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rAij0C
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box