کراچی: کراچی ٹریفک پولیس نے شراب پی کر گاڑی چلانے والے افراد کی جانچ پڑتال کے لئے خصوصی آلات منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شہر میں پولیس کو اب نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے بارے میں پتہ لگانے کے لیے روایتی طریقوں کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ صوبے میں قانون نافذ کرنے والا ادارہ مشتبہ ڈرائیورز میں شراب نوشی پتا لگانے کے لیے سانس کے ذریعے خون میں الکحل کی مقدار جانچنے کا آلہ (بریتھلائزر) حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہر قائد میں شراب پی کر گاڑی چلانے سےحادثات میں اضافہ دیکھا جارہاہے، اس کی روک تھام کے لئے آلات منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بریتھلائزر مشین سے ڈرائیور کا ٹیسٹ لیاجاسکے گا، جس کی مدد سے یہ جانچا جائے گا کہ حادثے کے وقت مذکورہ شخص نے شراب پی رکھی تھی یا نہیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کو الکوحل ٹیسٹر مشین کا نمونہ موصول ہوگیا ہے، ابتدائی طور پر نوے کٹس منگوانے کے لئے ٹینڈر تیار کیا ہے، بریتھلائزر مشین کی منظوری کمیٹی دے گی، نشےکی حالت میں گاڑی چلانے پر نہ صرف چالان بلکہ گرفتاری بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں رات گئے ٹریفک حادثات میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے، ہفتے کے آخر میں اور زیادہ تر رات کے آخری پہر میں ایسے متعدد واقعات کی اطلاع ملی ہے جہاں نشے میں ڈرائیورز سڑکوں پر گھومتے ہوئے پائے جاتے ہیں اور سنگین حادثات کا باعث بنتے ہیں۔
The post شراب نوشی کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس کا اہم فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38Hw990
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box